تیاریاں مکمل‘ سینئر ویمن ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا

تیاریاں مکمل‘ سینئر ویمن ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی ویمن ونگ کے زیراہتمام سینئر ویمنز ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 4 اپریل سے مریدکے میں ہو گا۔ 19 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دو پول مین تقسیم کیا گیا۔ پول اے میں لاہور، کراچی، ملتان فیصل آباد، راولپنڈی، یونیورسٹی کی ٹیمیں اور زرعی ترقیاتی بنک جبکہ پول بی میں اسلام آباد، بہاولپور، پشاور، سیالکوٹ، حیدرآباد، ابیٹ آباد، کوئٹہ اور پی کے بورڈ کی ٹیمیں شامل کی گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار مقابلے ہونگے پہلے مقابلے میں زرعی ترقیاتی بنک اور لاہور جبکہ دوسرا میچ ایچ ای سی اور ملتان کے مابین ہو گا۔ پول بی کے پہلے میچ میں اسلام آباد اور پاکستان بورڈ جبکہ سیالکوٹ اور ابیٹ آباد دوسرے میچ میں مدمقابل ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ویمنز ٹیم بھی گزشتہ روز لاہور پہنچ گئی جو پہلا میچ کوئٹہ کے خلاف کھیلے گی۔