بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آج لاہور اور پشاور میں بیک وقت شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں پشاور، اٹک، ایبٹ آباد، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ اور کراچی کے ٹیمیں شامل ہیں۔ پی سی بی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کا فائنل 8 اپریل ہو گا۔