ایشین ٹی 20 کرکٹ کپ کے سیمی فائنل آج ہونگے

 کھٹمنڈو(آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل آج (منگل) کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل ہانگ کانگ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں افغانستان‘ ہانگ کانگ‘ نیپال‘ اور متحدہ عرب امارات نے مخالف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔