انٹرنیشنل ویمن سائیکل چیمپئن شپ 15 اپریل سے شروع ہو گی

 انٹرنیشنل ویمن سائیکل چیمپئن شپ 15 اپریل سے شروع ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (خواجہ ادریس گروپ) کے زیراہتمام 11 ویں انٹرنیشنل ویمن سائیکل چیمپئن شپ 15 اپریل سے لاہور میں ہو گی۔ فیڈریشن کے سیکرٹری وقار علی کے مطابق چیمپئن شپ کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور اس ایونٹ میں غیرملکی سائیکلسٹ کے علاوہ چاروں صوبوں اور فیڈریشن سے منسلک یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے دوران 9ایونٹ کرائے جا رہے ہیں جس کی افتتاحی تقریب 15اپریل کو نشتر پارک لاہور میں واقع سائیکلنگ ویلاڈروم میں ہو گی۔