کرکٹ کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے کا وقت آ گیا: شکیل شیخ
لاہور (نمائندہ سپورٹس) دبائو میں آئے بغیر پاکستان کرکی کی بہتری کیلئے سخت اور مشکل فیصلے کرنیکا وقت ہے اس سال 16 ٹیموں کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جائے گی ان خیالات کا اہظار پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی تعداد کم کرنے پر ہمیں بہت مخالفت اور تنقید کا سامنا ہے لیکن پاکستان کی کرکٹ کا مستقبل سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد کم کرنے کے فارمولے کو ذاتی مفادات و مقاصد کی بجائے وسیع تر ملکی مفاد میں دیکھتے ہوئے حقیقت پسندی اور ایمانداری سے رائے دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ مقبول ترین کھیل ہے کرکٹ کھیلنے والے ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور اور فاٹا میں بھی ہیں۔