چھٹیاں گزارنے 17 جون کو لندن جاؤں گا : شہریار
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا جائزہ لیا۔ شہریار خان سٹیڈیم پہنچے تو اس موقع پر منیجر انتخاب عالم نے انہیں خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں چیف سلیکٹر نے انہیں کیمپ کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔ شہریار خان کچھ وقت سٹیڈیم میں گزارنے کے بعد واپس اپنے دفتر چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ویزا کے حوالے سے معاملات جاری ہیں امید ہے کہ آئند چند روز میں انہیں ویزا مل جائے گا۔ اپنی سالانہ چھٹیاں گزارنے کے لیے 17 جون کو لندن جاؤں گا۔