غضنفر علی نے ہاکی کوچنگ کورس مکمل کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر نے ایف آئی ایچ لیول فور کوچنگ کورس مکمل کر لیا۔ یہ کورس انگلینڈ میں ہوا تھا۔وہ ایشیا کی جانب سے کورس میں واحد کوچ تھے۔ غضنفر علی 2000ء سے 2008ء تک پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں دو اولمپکس گیمز اور دو ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔