پاکستان کا بائولنگ اٹیک خطرناک ہوگا:براڈ
لندن (سپورٹس ڈیسک )تجربہ کار انگلش باؤلر سٹورٹ براڈ نے اپنے بلے بازوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا باصلاحیت باؤلنگ اٹیک ان کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔ براڈ نے مصباح الحق الیون کو بھی آگاہ کیا کہ انہیں صورتحال کو ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے۔ انگلینڈ باؤلنگ کیلئے بہت ہی اچھی جگہ ہو سکتی ہے تاہم اگر آپ نے غلطی کی تو پھر بھگتنا پڑے گا۔