آغا اکبر پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر مقرر
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آغا اکبر خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا میڈیا مینجر مقرر کر دیا ہے۔وہ غیر ملکی دوروں پر قومی ٹیم کے ہمراہ میڈیا مینجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ آغا اکبر ایک سینئر صحافی ہیں وہ پی سی بی میں جنرل مینجر میڈیا کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔بورڈ نے آئندہ سال ٹیم کی بیرون ملک اور ممکنہ پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کے پیشِ نظر آغا اکبر خان کو قومی ٹیم کا میڈیا مینجر مقرر کیا ہے۔ وہ رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں منعقدہ عالمی کپ کے دوران بھی میڈیا مینجر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔