امید ہے بھارتی کرکٹ بورڈ جمعرات تک جواب دیدیگا : نجم سیٹھی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے توقع ظاہر کی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سیریز کے حوالے سے جمعرات تک جواب دیدے گا۔ فوری طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا میں سیریز کے انعقاد کے لئے جلد تیاریاں مکمل کر لے گا تاہم اس کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ ایم او یو کے تحت سیریز کا میزبان پاکستان ہے جس کی بنا پر نیوٹرل وینو کے لیے سری لنکا کا انتخاب کیا گیا۔ امید ہے کہ بھارتی حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔