ٹی ٹونٹی کارپوریٹ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
لاہور (پ ر) ٹی ٹونٹی کارپوریٹ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا جس میں یونی فوم کرکٹ ٹیم نے کوارٹرفائنل میں یوفون کے خلاف شاندار فتح حاصل کی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یونی فوم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بنائے جس کے جواب میں یو فون کی پوری ٹیم صرف 110 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ فاتح ٹیم یونی فوم کی طرف سے محمد عباس نے 75 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔