ہاکی چیمپئنز ٹرافی : پاکستان آج افتتاحی میچ میں ہالینڈ سے مقابلہ کریگا

ہاکی چیمپئنز ٹرافی : پاکستان آج افتتاحی میچ میں ہالینڈ سے مقابلہ کریگا


ملبورن (نیوز ایجنسیاں) 34 ویں ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ آج سے آسٹرےلےا کے شہرملبورن میں شروع ہو گی، آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستانی ٹیم آج افتتاحی میچ میں ہالینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ ایف آئی ایچ کے اعلامئےے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں دنیا بھر سے ٹاپ 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان آسٹریلیا، انگلینڈ، جرمنی، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، بیلجےئم اور ہالینڈ شامل ہیں۔ گروپ اے میں انگلینڈ، جرمنی، بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، پاکستان، بیلجےئم اور ہالینڈ شامل ہیں۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 6 دسمبر کو سیمی فائنلز 8 دسمبر کو جبکہ فائنل 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور اسی روز تیسری پوزیشن کےلئے بھی میچ ہو گا۔ آسٹریلیا کو اس سے قبل 11 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جرمنی کو 9 اور ہالینڈ کی ٹیم کو 8 بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان نے تین بار ٹائٹلز اپنے نام کیا۔ پاکستان نے آخری بار 1994ءمیں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا۔