ہاکی چمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔

ہاکی چمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چونتیسویں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ پاکستان سے ہوا۔ میچ کے پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے ایک گول کی برتری حاصل کی جس کو جلد ہی ہالینڈ نے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں ہالینڈ نے دو گول کی برتری حاصل کر کے میچ میں فتح یقینی کرلی۔ اسطرح پاکستان کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ٹونامنٹ کے دوسرے میچ میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔