پہلا ون ڈے : بنگلہ دیش کے سپنرز نے ویسٹ انڈیز کو دبوچ لیا‘ سات وکٹوں سے کامیاب

پہلا ون ڈے : بنگلہ دیش کے سپنرز نے ویسٹ انڈیز کو دبوچ لیا‘ سات وکٹوں سے کامیاب


کھلنا (آئی این پی) بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں باآسانی 7وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی‘ سہاگ غازی اور عبدالرزاق کی تباہ کن باﺅلنگ‘ ویسٹ انڈین ٹیم 46.5 اوورز میں 199 رنز پر ڈھیر‘ سنیل نرائن 36‘ کرس گیل اور ڈیرن بریوو 35,35 رنز بنا کر نمایاں‘ سہاگ غازی نے 4 اور عبدالرزاق کی 3 وکٹیں‘ بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 40.2 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تمیم اقبال 58‘ انعام الحق 41 اور نعیم اسلام 50 رنز بنا کر نمایاں‘ بنگلہ دیش کے سہاگ غازی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل کھلنا میں ہی کھیلا جائے گا۔