وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دینے کا امکان


لاہور (آئی این پی) چیئرمین ذکاءاشرف کو پی سی بی کے دیگر ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ پنجاب میں کرکٹ میں مسائل سے بچنے اور پنجاب حکومت کے ساتھ اختلافات کا تاثر ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو قومی ٹی ٹونٹی میچز میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے جس کے بعد امکان ہے کہ ذکاءاشرف خود شہباز شریف کو دعوت دیں گے۔