ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ....محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ....محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


لاہور (سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 2012ء میں پاکستان کے محمد آصف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ را¶نڈ 32 میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے آسٹریلیا کے ونائی کالا بریز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دیکر اگلے 16 را¶نڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ محمد آصف کی آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف فتح کا سکور63-40, 115-14(64), 69-65, 67-55, 67-15 رہا۔ انہوں نے پری کوارٹرفائنل میں مصر کے ویل طلعت کو دو مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔