قومی انڈر 23 فٹبال ٹیم آج سری لنکا کیلئے روانہ ہو گی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 23 فٹبال ٹیم سری لنکا میں منعقد ہونے والے مہندہ راج پکسا انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آج لاہور سے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ تین دسمبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ پانچ دسمبر کو مالدیپ، تیسرا میچ سات دسمبر کو میزبان سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے کھلاڑیوں میں کلیم اللہ (کپتان)، فیصل اقبال، صدام حسین، ثاقب حنیف، جہانگیر خان اور مزمل حسین، نوید احمد، محسن علی، احسان اللہ، غلام فرید، محمد حمید اور محمد سلمان، شیر محمد، محمد عادل، ضیاءالسلام، بلاول رحمٰن، حسنین عباس، محمود خاں، ذاکر لاشاری اور سیعد احمد شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں میلازوک زیو شاہ (ہیڈ کوچ/منیجر)، شہزاد انور (اسٹنٹ کوچ)، اسلم خان (گول کیپر کوچ)، ڈاکٹر کامران مہدی (فزیو/اسٹنٹ مینجر) شامل ہیں۔