جاپان کے مشہورپہلوان محمد حسین انوکی لاہور پہنچ گئے، وہ اپنے جاپانی پہلوانوں کے ہمراہ اسپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

جاپان کے مشہورپہلوان محمد حسین انوکی لاہور پہنچ گئے، وہ اپنے جاپانی پہلوانوں کے ہمراہ اسپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انوکی پہلوان نے کہا کہ وہ یہاں کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام دینے آئے ہیں۔ محمد حسین انوکی نے کہا کہ انھوں نے عراق جا کر اسلام قبول کیا اوردو بکروں کی قربانی بھی دی انھوں نے کہا کہ اکرم اور جھارا پہلوان کی یادیں دل میں محفوظ ہیں۔جاپانی پہلوان کا کہنا تھا کہ وہ مرحوم پاکستانی پہلوانوں جھارا اوراکرم کی قبرپربھی جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ۔لاہور آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد پاک جاپان تعلقات میں بہتری لانا ہے۔ انوکی نے کہا کہ کھیل کے ذریعے عالمی سطح پرامن قائم کیا جاسکتا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کوچاہئیے کہ وہ ریسلنگ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ انوکی دس جاپانی پہلوانوں کے ہمراہ اسپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔جاپانی اور پاکستانی پہلوانوں کے درمیان فری ریسلنگ کے مقابلے دو دسمبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔