بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے شروع‘ پاکستان آسٹریلیا سے مقابلہ کیلئے تیار

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے شروع‘ پاکستان آسٹریلیا سے مقابلہ کیلئے تیار


نئی دہلی (اے پی پی) پہلا بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ ٹورنامنٹ آج سے بھارت میں شروع ہوگا۔ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب بھی آج کوکنتریوا سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ ٹائٹل کے حصول کے لئے 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دینگی جن میں میزبان بھارت سمیت پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیپال اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 8 میچز کھیلیں گی جبکہ میگا ایونٹ میں فائنل سیمت مجموعی طور پر 39 میچز کھیلے جائینگے۔ ایونٹ کا افتتاحی روز چار میچز کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ بھارت اور آسٹریلیا، دوسرا میچ پاکستان اور انگلینڈ، تیسرا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ جبکہ چوتھا میچ بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں 10 دسمبر تک ایونٹ میں چار چار میچز کھیلے جائینگے، 11 دسمبر کو آرام کا دن ہے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 12 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل معرکہ 13 دسمبر کو ہوگا۔