انٹربورڈ ویٹ لفٹنگ : لاہور، گوجرانوالہ بورڈ مشترکہ فاتح


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انٹر بورڈ ویٹ لفٹنگ مقابلے میزبان گوجرانوالہ اور لاہور بورڈ نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ مقابلو ں میں گوجرانوالہ اور لاہور بورڈ نے پہلی جبکہ فیصل آ باد بورڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 56 kg ویٹ کیٹگری میں میزبان بورڈ کے رحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 62 Kg ویٹ کیٹگری میں لاہور بورڈ کے حیدر علی بٹ نے پہلی، گوجرانوالہ بورڈ کے تجمل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ g 69Kویٹ کیٹگری میںگوجرانوالہ بورڈ کے ارسلان نے پہلی، لاہور بورڈ کے محمد عثمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ g 77Kویٹ کیٹگری میں لاہور بورڈ سلمان عقیل نے پہلی، گوجرانوالہ بورڈ کے حسنین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 85Kg ویٹ کیٹگری میںلاہور بورڈ کے غلام مصطفی نے پہلی ، گوجرانوالہ بورڈ کے وقار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 94Kg ویٹ کیٹگری میںگوجرانوالہ بورڈ کے افنان نے گو لڈ میڈل حاصل کےا۔ 105kg اورkg 105 سے زائد ویٹ لفٹنگ مقا بلوں میں لاہور بورڈ کے علی جاویدنے اول پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ پروفیسر امان اللہ خان نے انعامات تقسیم کئے۔