اعصام الحق کو فیملی سمیت میچز دیکھنے کی دعوت


لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹینس سٹار اعصام الحق کو فیملی سمیت لاہور میں ہونیوالے قومی ٹی ٹونٹی کے میچز دیکھنے کی خصوصی دعوت دیدی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دعوت گزشتہ روز پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میاں داد کی جانب سے دی گئی ہے تاہم اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ مکمل میچز تو نہیں دیکھ سکیں گے لیکن کچھ میچز ضرور دیکھنے آئیں گے۔