معین علی کی تباہ کن بائولنگ: انگلینڈ نے بھارت کو 266 رنز سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز برابر کر دی
سائوتھمپٹن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں 266 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ‘ دوسری اننگز میں انگلینڈ کے آف سپنر معین علی کی تباہ کن بائولنگ 67 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں‘ میچ کی دونوں اننگز میں گیری بیلنس کے 194 ‘آئن بیل کے 190‘ اور کپتان ایلسٹر کک کے 165 رنز ‘انگلینڈ کی طرف سے جوز بٹلر اور بھارت کی طرف سے پنکچ سنگھ کا ٹیسٹ ڈیبیو‘ میچ میں 7 وکٹیں لینے پر جیمز اینڈرسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 445 رنز کا ہدف دیا تاہم کوئی بھی بھارتی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں اجنکا ریحانے 52 اور شیکر دھوان37 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی طرف سے آف سپنر معین علی نے عمدہ بائولنگ کی اور کوئی بھی بھارتی بلے باز انکی نپی تلی بائولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔ انہوں نے دوسری اننگز میں6 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم 178 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ اور انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ انگلینڈ کی طرف سے جوز بٹلر اور بھارت کی طرف سے پنکچ سنگھ کا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا۔ میچ میں 7 وکٹیں لینے پر جیمز اینڈرسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔