لندن اولمپکس کے مینزہاکی ایونٹ میں آج پاکستان اپنا دوسرا پول میچ ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا.

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
لندن اولمپکس کے مینزہاکی ایونٹ میں آج پاکستان اپنا دوسرا پول میچ ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا.

لندن کے ریوربینک ایریناسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل افتتاحی پول میچ میں پاکستان اور سپین کا مقابلہ ایک،ایک گول سے برابررہاتھا۔ جبکہ ارجنٹائن اپنے پہلے پول میچ میں میزبان برطانیہ سےچار ایک سے شکست کھا چکا ہے۔ دیگر میچوں میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ برطانیہ، ہالینڈ کا بیلجئیم، نیوزی لینڈ کا بھارت اور جنوبی کوریا کا مقابلہ بھارت سےہوگا۔