اولمپکس ٹینس ایونٹ، امریکہ کی سرینا ولیمز کوراٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اولمپکس ٹینس ایونٹ، امریکہ کی سرینا ولیمز کوراٹر فائنل میں پہنچ گئیں

لندن (آن لائن) لندن اولمپکس کے ویمنز سنگلز ٹینس ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز نے جگہ بنا لی ہے۔ مینز سنگلز میں سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے را¶نڈ میں پہنچ گئے۔ کوارٹرفائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ روس کی ویرا زوناریوا سے ہوگا۔ ٹاپ سیڈ بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے رومانیہ کی کیمیلیا بیگو کو ہرایا ۔راجر فیڈرر فرانس کے جولین بینی ٹوا کو چھ دو ،چھ دو سے ہرا کر تیسرے را¶نڈ میں پہنچ گئے۔