انڈر19 کرکٹ:پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

انڈر19 کرکٹ:پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انڈر19 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میںآسٹریلیا کی پوری ٹیم 139 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ 140 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 34.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ تیسرا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائیگا۔