امریکی مائیکل فلپس نے اولمپکس میں زیادہ میڈلز کا ریکارڈتوڑ دیا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن اولمپکس میں امریکی تیراک مائیکل فلپس نے 200 میٹر بٹرفلائی میں چاندی کا میڈل حاصل کر لیا۔ انہوں نے اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ مائیکل فلپس نے روس کی جمناسٹ لارسیا لائینا کے 19 تمغوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔