آئی سی سی کے سربراہ مصطفیٰ کمال مستعفی , ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ اور بھارت کے حق میں دیے جانیوالے فیصلوں کو استعفے کا محرک قرار دیا
کرکٹ ورلڈ کپ میں امپائرنگ کا معیار اتنا اچھا نہیں تھا جتنی توقع کی جا رہی تھی ، آئی سی سی نے ،بھارت کوہر طرح سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی اس کے میچز ان وکٹوں پر رکھے گئے جو بھارت کو سوٹ کرتی تھیں لیکن اس وقت تو انتہا ہو گئی جب بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائںل میں بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ کا غلط آؤٹ دیا گیااسی میچ میں ایک بنگالی کھلاڑٰی کو غلط رن آؤٹ بھی دیا گیاان متنازعہ اور بدنیتی پر مبنی فیصلوں کے بعد بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بھارت کے آئی سی سی پر قبضے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی جس پر انہوں نے آج عمل بھی کرڈالا ،مصطفیٰ کمال کی مدت صدارت ختم ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی تھا،،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بھارت کھیل کا حسن تباہ کر رہا ہے اور اپنی اجارہ داری چاہتا ہے