پاکستان بنگلہ دیش سیریز19اپریل سے12 مئی تک کھیلے جانیکا امکان
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان سیریزانیس اپریل سے بارہ مئی تک کھیلے جانے کاامکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجرسکیورٹی کرنل اعظم سکیورٹی اوردیگرمعاملات کا جائزہ لینے کیلئے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں، وہ مختلف وینیوزکا دورہ کرنے کے بعد دوتین روزمیں وطن واپس لوٹیں گے اوراپنی رپورٹ پی سی بی حکام کودیں گے۔رپورٹ کی روشنی میں گرین شرٹس کے دورہ بنگلہ دیش کوحتمی شکل دی جائے گی۔ سیریزکے تین ون ڈے میچزڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ کھیلنا میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکہ میں ہوگا۔