واہ کینٹ کے اندرداخلہ رجسٹریشن گاڑی کی سہولت کوبحال کیاجائے
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بلدیہ ٹیکسلاکے کونسلرحاجی شیخ ساجدمحمودنے چیئرمین پی او ایف بورڈزجنرل عمرفاروق سے اپیل کی ہے کہ ٹیکسلا اور جڑواں علاقوںکے عوام کیلئے واہ کینٹ کے اندرداخلہ رجسٹریشن گاڑی کی سہولت کوبحال کیا جائے، کیونکہ پی او ایف ہسپتال،ٹیکس دفاترسب رجسٹرار آفس، اور پولیس کے دیگردفاترسے رابطہ کیساتھ ساتھ واہ کینٹ کے اندر موجود تعلیمی اداروںمیںزیرتعلیم طلبہ وطالبات کولانے اور لیجانے کیلئے آمدورفت کے ضمن میںسخت مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے،انہوںنے چیئرمین پی او ایف بورڈز سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکسلاودیگر جڑواں علاقوں کے عوام کی موجودہ تکلیف دہ صورتحال کے معاملہ کوفوری مداخلت کرکے خود،دیکھیںاورواہ کینٹ کے اندرداخلہ کیلئے بیرئرزپرموجودعملہ کوداخلہ رجسٹریشن گاڑی کی سہولت کوبحال کرنے کی ہدایات جاری کریں۔