بارسلونا: گرفتار پاکستانیوں کو رشتہ داروں اور وکلاءسے ملاقات کیلئے کتلان منتقل کیا جائے: قونصلر سید ایاز

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا سید ایاز حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے مبینہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانیوں کو کتلان علاقہ میں منتقل کیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ اور وکلاءان سے باآسانی ملاقات کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں سوشلسٹ پارٹی کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ مبینہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار افراد کے بارے میں پولیس کو ابھی تک کوئی ٹھوس اور واضح ثبوت نہیں مل سکا۔