انتخابات کے بعد نئی یورپی پارلیمنٹ کے قیام سے امیگریشن قوانین میں بہتری آئے گی، را¶ل رومیرا

سپین (نمائندہ خصوصی) یورپی ممبر پارلیمنٹ را¶ل رومیرا نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے بعد نئی یورپی پارلیمنٹ کے قیام سے امیگریشن قوانین میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپین سے صحافیوں، سماجی ورکر اور نوجوان سیاسی ورکرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی امیگرنٹ کو 18 ماہ تک زیر حراست رکھنے کے بعد اسے ڈیپورٹ کرنا انتہائی غیر مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت تمام غیر انسانی قوانین کی مخالفت کرتی ہے اور برسراقتدار آ کر اسے ان قوانین کو انسانی بنیادوں پر تبدیل کروانے کی کوشش کریں گے۔