سپین میں پاکستانی صحافی ممتاز منیر سہوترہ کو ڈاکو زخمی کر کے کیمرہ چھین کر لے گئے

سپین (نمائندہ خصوصی) سپین میں پاکستان کے ایک صحافی ممتاز منیر سہوترہ کو زخمی کر کے ان سے کیمرہ اور ضروری کاغذات چھین لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر بار سلونا میں ممتاز منیر سہوترہ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنا کر کیمرہ چھینا گیا جب وہ فیلڈ سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے جونہی وہ اپنے گھر کے دروازے پر پہنچے تو ایک طرف سے چھپے ہوئے 3 مسلح ڈاکو سامنے آ گئے اور انہوں نے کیمرہ چھینتے ہوئے ممتاز منیر کو چھریوں سے زخمی کر دیا۔ ان کے ساتھ ان کے کزن شہبازشریف بھی تھے۔ ڈاکو ضروری سامان کا بیگ جس میں کیمرہ بھی موجود تھا لے گئے۔ ممتاز سہوترہ کو فوراً ہسپتال ایمرجنسی میں لے جایا گیا یہاں فسٹ ایڈ دے کر انہیں گھر بھیج دیا گیا۔