آصف علی زرداری مئی کو پیپلزپارٹی نیویارک کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے

نیویارک (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر سرور چودھری کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ کی دعوت قبول کر لی ہے یہ استقبالیہ 10 مئی کو ینویارک کے ایک مقامی ہوٹل میں لیا جائے گا بتایا جاتا ہے کہ استقبالیہ میں پانچ سو کے قریب ہارڈی عہدیدار اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد شریک ہوگی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ جو کہ صدر پاکستان کے ساتھ لیبیا کے دورے پر ہیں نے لیبیا سے سرور چودھری کو فون کال کی اور انہیں بتایا کہ صدر مملکت نے نیویارک میں انکے استقبالیہ کی دعوت قبول کرلی ہے۔ سرور چودھری نے نیویارک اسٹیٹ اجلاس میں استقبالیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی