حکومت نے لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا: غلام حسین
سیالکوٹ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لےگ(ن) ےوتھ ونگ پنجاب کے صدر مےاں غلام حسےن شاہد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو روکا نہیں جاسکتا۔ حکومت عوامی مینڈیٹ سے برسر اقتدار آئی اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مسلم لیگ ن اپنے موجودہ دور اقتدار میں لوڈشیڈنگ سمیت درپیش تمام بڑے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لےگ(ن) ےوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر شیخ جواد اصغر انند سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے میاں برادران دن رات محنت کر رہے ہیں لیکن چند مفاد پرست پاکستان کے امن و امان اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ ان سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کو نواز لیگ کی عوامی خدمت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لےگ (ن) کو جب بھی اقتدار ملا ملک بحرانوں کا شکار تھا ‘ اقتصادی حالت تباہی کے دہانے پر تھی ‘ دہشت گر دی جےسے ناسور ملک کی جڑےں کھوکھلی کررہے تھے ۔