موجودہ حالات میں مفاہمتی عمل کی سب سے زیادہ ضرورت ہے: جاوید شاہ امامی
سیالکوٹ (پ ر) برصغیر کی عظیم روحانی درگاہ حضرت سید امام علی الحق شہیدؒ المعروف امام صاحبؒ کے سجادہ نشین ابوسعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی علامہ قاری تجمل حسین نقشبندی، عبدالرحمان مغل امامی، معروف خاتون سماجی رہنما محترمہ غلام فاطمہ (ام حسین اللہ داشیر) میان فاروق حسن منہجی اور سکالر سید عباس رضا و زیدی (سابق پرنسپل گورنمنٹ لیدر پراڈکٹس ڈویلپمنٹ سنٹر) و دیگر نے کہا ہے کہ اسلام مفاہمت رواداری ہم آہنگی امن و محبت اور سلامتی کا دین ہے اس وقت تمام مسلمانوں بالعموم اور ہم پاکستانیوں کو بالخصوص مفاہمی عمل کی ضرورت سب سے زیادہ ہے کیونکہ آج علاقائی لسانی گروہی ملکی اور مذہبی فرقہ بندی نے ہمیں پارہ پارہ کیا ہوا ہے دوسری قومیں ہماری اس کمزوری سے خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں علاقائی اور فرقہ وارانہ انتشار کے سبب عالمی قوتوں کو ہمارے دیس میں انتشار پھیلانے کا خوب موقع میسر ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدید طز کی دینی درسگاہ دارالعلوم غوثیہ ہادیہ للبنات چاہ لوہاراں مظفر پور روڈ بس روڈ میں ماہانہ روحانی و تربیتی اجتماع اور دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔