سیالکوٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی ہوتی رہی
سیالکوٹ(نامہ نگار)سیالکوٹ میں پنجاب حکومت کی پابندی کے باوجود پتنگ بازی ہوتی رہی ہے۔سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں ایک پتنگ فروش اور چھ پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ رنگپورہ پولیس نے شکایت ملنے پر پتنگ فروش ساجد کو گرفتار کرکے پچاس پتنگیں قبضہ میں لی ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ نیکاپورہ پولیس نے حیدر علی، فیصل، ادریس اور عمران جبکہ رنگپورہ پولیس نے اصغر اور حاجی پورہ پولیس نے محلہ فتح گڑھ سے بوریل جاوید کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کرکے ان کے خلاف کاو¿ٹ فلائنگ آرڈی نینس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے ہیں۔