سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات
سیالکوٹ ( نامہ نگار) پاکستان سپورٹس گڈز مینو فکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سال2016-17کے سالانہ انتخابات میں خرم اسلم بٹ کو چیئرمین،محمد اعجاز غوری کو سینئرنائب چیئرمین اور سعادت علی کو بلا مقابلہ نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر آسیہ یاسمین اور شازیہ امجد کو اتفاق رائے سے چنا گیا ہے۔ سیکرٹری ایسوسی ایشن محسن مسعود کے مطابق مجلس عاملہ کی کارپوریٹ کلاس کیلئے شہزادہ خرم اعظم،عبدالرحمن چیمہ،جاوید رشید،افتخار احمد،مشتاق احمد، عارف اقبال، حسنین افتخار چیمہ،رانا نصیر احمد اور ایسوسی ایٹ کلاس کےلئے جاوید اقبال،رانا محمد سلمان اور نصیر احمد منتخب کیا گیا۔