پاک فوج دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: عارف خاور بٹ
سیالکوٹ(نامہ نگار)بھارت کے مکروہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو نگے کیونکہ پاک فوج دشمن کی ہر سازش ناکام بنانے اور دانت کھٹے کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ چیئرمین عارف خاور بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا نا سمجھ سے بالا تر نہیں کیونکہ دنیا گواہ ہے کہ وہ پاکستا ن کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔