’’ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے ہمیشہ ملک کا امن تباہ کیا‘‘
سیالکوٹ (نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں نے ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں اس جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جہانگیر قادری کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں سنی تحریک کے کارکنوں نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور دیگر کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کی پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے پر غداری کے مقدمات درج کرکے اسے لندن سے گرفتار کرکے پاکستان لاکر پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرہ کرنے والوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پرالطاف حسین اورایم کیو ایم کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے امن کو تباہ کیا ہے اور کراچی میں جو دہشت گردی ایم کیو ایم نے کی ہے اس پر پوری قوم ایم کیو ایم پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔