مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قائد اور اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ترقی کیلئے جدوجہد کی : سیف اللہ
سیالکوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پاکستا ن کی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کیلئے جدوجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چوہدری سیف اللہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی اور مظلوم ونہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں بارے ساری دنیا کو آگاہ کیا اور اب اقوام متحدہ منظور کردہ قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی دلوائے۔