کرنٹ لگنے سے لڑکی زخمی
سیالکوٹ(نامہ نگار)عدالت گڑھا میں پنکھاشارٹ ہوجانے سے لڑکی زخمی ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت گڑھامسجد گلزار مدینہ گھر میں پیڈسٹل فین سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ماہم عاشق زخمی ہو گئی جسے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔