پتنگ فروش گرفتار، 200 پتنگیں قبضہ میں لے لی گئیں
سیالکوٹ(نامہ نگار)ستراہ پولیس نے دھرم کوٹ سے دو سو پتنگوں سمیت پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق قصبہ دھرم کوٹ میں خالد اخلاق پتنگیں فروخت کررہا تھا۔ مخبری ملنے پر پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کر خالد کو گرفتار کرکے دو سو پتنگیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔