مستقبل کی باگ ڈورسنبھالنے کیلئے نوجوانوں کی فکری تربیت ضروری ہے: عتیق الرحمن
سیالکوٹ (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماع اراکین و امیدواران میںسیالکوٹ سے سینکڑوں کارکن ضلعی و زونل امرءکی قیادت میںلاہور روانہ ہونگے ۔اجتماع کا مقصد نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے با کردار قوت تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع 27،28،29 اکتوبر کو لاہورمیں منعقد ہوگا۔ اجتماع کا مقصد اسلامی انقلاب کےلئے کارکنوں کی تربیت اسلامی اور فکری انقلاب کےلئے ان کی تیاری کے ساتھ جماعت اسلامی کےلئے مستقبل کی قیادت کےلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہے۔