' سیالکوٹ: فیس بک دوستی، شادی کے کچھ عرصے بعد 32 ہزار ڈالر لے کر بیوی کو گھر سے نکال دیا
سیالکوٹ(نامہ نگار) فیس بک پر دوستی، شادی کے کچھ عرصہ بعد خاوند نے 32ہزار ڈالر لے کر کینیڈین بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ واپس آنے پر ساس، نند اور دیور نے مار مار کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی سید امیر کے گاؤں گلبہار کلاں کے فہد ابرار چوہدری نے سات ماہ قبل مونٹریال کینیڈا کی اینی ماریہ گارٹنر سے فیس بک دوستی کے بعد اسے پاکستان بلا کر اینی ماریہ کو مسلمان کرکے اس کا نام مریم صبا رکھنے کے بعد اس سے شرعی لحاظ سے شادی کی۔ کچھ عرصہ بعد فہد ابرار نے اینی ماریہ سے 32ہزار امریکی ڈالر لئے اور ماریہ کو گھر سے نکال دیا۔ اینی ماریہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی ساس شہناز اختر بی بی کو ملنے گئی تو اس نے میرا پرس چھین لیا۔ نند نے مجھ پر چھری تان لی۔ میرے دیور جنید چوہدری نے میرے چہرے پر مکے مارے جس کے نتیجہ میں میرا دانت ٹوٹ گیا۔ پولیس نے اینی ماریہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
نکال دیا