سیالکوٹ: برطانیہ پلٹ نوجوان شادی سے 5 روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
سیالکوٹ (نامہ نگار) شادی سے پانچ روز قبل 24 سالہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پریم نگر کا 24 سالہ ملک کاشف چند روز قبل انگلینڈ سے اپنی شادی کیلئے سیالکوٹ آیا تھا۔ ملک کاشف اور دیگر اہل خانہ نے شادی کے کارڈ تقسیم کئے اور گھر میں خوشی منائی جا رہی تھی۔ گزشتہ روز ملک کاشف کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ گھر سے جب اسکا جسد خاکی اٹھایا گیا تو اہل محلہ کی آنکھیں اشک بار تھیں۔