رسول کریم کا اسوہ حسنہ کامیاب زندگی کیلئے مشعل راہ ہے: سعید عنایت اللہ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
رسول کریم کا اسوہ حسنہ کامیاب زندگی کیلئے مشعل راہ ہے: سعید عنایت اللہ

سیالکوٹ :عالمی مبلغ اسلام اورانٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے سینئر نائب صدر معروف دینی سکالرعلامہ ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ مکی نے کہاہے کہ موت بہت بڑی نعمت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے تحریک ختم نبوت اورتحریک پاکستان کے سرگرم کارکن الحاج حکیم غلام سرورلون پہلوان استادانوالے کی بیوہ اور ظفر اقبال لون، الحاج مبشر اقبال لون استادانوالہ، زاہد لون، محمد صفدر لون اور شاہد لون کی والدہ اور چودھری افتخار بٹ اور عبدالقدوس بٹ اور سعید احمد کی خوشدامن کی رسم دسواں کے سلسلہ میں ایصال ثواب کی تقریب سے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اورمعروف مقامی بزنس مین ظفراقبال لون ظفرآٹوزوالے ،الحاج مبشراقبال لون استادانوالہ (صحافی )،زاھدلون (سینئرضلعی نائب صدرمسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ ،محمدصفدرلون اورشاھدلون یوکے والے کی والدہ ماجدہ اورچوہدری افتخاربٹ آف نارووال اورعبدالقدوس بٹ اورسعیداحمدکی خوشدامن صاحبہ کی رسم دسواںکے سلسلہ میں گلی نمبر2مسلم بازارمیںمنعقدہ ایصال ثواب کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کے سامنے ندامت سے بچنے کی خاطر ہمیں مرنے سے پہلے موت کی تیاری کرنا ہو گی۔ تقریب میں صاحبزادہ محمد حامد رضا، ابوسعدیہ جاوید علی شاہ امامی نے بھی خطاب کیا۔ شاھدپہلوان ،قاری ذوالفقار، محمد سلطان ،خواجہ قیصرانیس ،قاری محمدعمران قادری ،حافظ اسامہ اورحافظ عمربٹ نے ھدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔