ڈسکہ: بھاری مقدار میں شراب، ناجائز اسلحہ برآمد، 11 ملزمان گرفتار

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ڈسکہ: بھاری مقدار میں شراب، ناجائز اسلحہ برآمد، 11 ملزمان گرفتار

 سیالکوٹ/ڈسکہ: دوران گشت وناکہ بندی11ملزمان سے دو چالو بھٹیاں ،شراب کشید کرنے والے آلات، 28لیٹر شراب ،تین عدد پسٹل برآمد تفصیل کے مطابق سٹی پولیس نے دوران گشت کالج چوک میں ملزم علی رضا سے 20لیٹر شراب ،دوران تفتیش دو ملزمان ذیشان اور حسام سرور کے انکشاف پر قبرستان شاہ شریف ،گلی علی سویٹ والی دو عدد پسٹل30بور بمعہ6گولیاں ،صدر پولیس نے موضع لوڑھکی میں ملزم سہیل احمد سے 2بوتل شراب ،موضع ستوکے میں ملزم ناصرت علی سے 1گیلن شراب ،موترہ پولیس نے موضع ترگا میں ملزم محسن ثناءاللہ سے ایک عدد پسٹل 30بور اور تھانہ بمبانوالہ پولیس نے موضع اوٹھیاں میں دو مختلف حویلیوں میں چھا پے ما ر کر شراب کشید کرتے پانچ ملزمان فیاض عرف پھجو مسیح ،ریاض مسیح ،الیاس مسیح ،انیل مسیح،ارسلان مسیح سے دو چال بھٹیاں ،تین ڈرم لہن ،15لیٹر شراب اور شراب کشید کر نے والے آلات برآ مد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔