سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے پر دریائے چناب میں آمد 11 ہزار 6 سو کیوسک رہ گئی
سیالکوٹ (نامہ نگار) محکمہ آب پاشی کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں مجموعی طور پر پانی کی آمد گیارہ ہزار چھ سو اکیاسی کیوسک ہے جس میں دریائے جموں توی کا دو ہزار ایک سو چھیاسی کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کا ایک ہزار انچاس کیوسک پانی بھی شامل ہے۔ دریائے چناب میں سندھ طاس معاہدہ کے تحت پچپن ہزار کیوسک پانی کی بجائے آٹھ ہزار چار سو چھیالیس کیوسک پانی ہے اور کمی ماہ سے پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب خشک ہوچکا ہے اور دریائے چناب سے نکلنے والی دوسری نہر مرالہ راوی لنک کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔ نہر اپر چناب میں سات ہزار ایک سو اکیاسی کیوسک پانی ہے۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی ماہ سے پانی روک لینے کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو نقصان پہنچا ہے۔
دریائے چناب/پانی