سیالکوٹ: بیوٹی پارلر جانے والی دلہن آشنا کیساتھ فرار ہوگئی
سیالکوٹ (نامہ نگار) بیوٹی پارلر پر تیاری کیلئے جانے والی سترہ سالہ دلہن آشنا اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئی۔ تھانہ سبز پیر کے گائوں چوبارہ میں شمس دین کی بہن سترہ سالہ تہذیب بی بی کی گزشتہ روز شادی تھی۔ بارات دولہا اور باراتیوں کے ہمراہ ان کے گھر پہنچ گئی لیکن بیوٹی پارلر پر تیاری کیلئے جانے والی دلہن تہذیب بی بی اپنے آشنا عامر اور اس کے تین ساتھیوں کے ساتھ بیوٹی پارلر سے ہی فرار ہوگئی جس سے دولہا اور باراتیوں کو دلہن کے بغیر ہی واپس مایوس لوٹنا پڑا۔ پولیس کے مطابق شمس دین نے کہا کہ ملزموں نے اس کی بہن کو اغوا کیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دلہن و ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
دلہن/فرار