سیالکوٹ: نامعلو م افراد نے نجی ہسپتال میں گھس کر ڈاکٹر کو قتل کر دیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) نامعلوم ملزمان نے نجی ہسپتال میں گھس کر ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ مہاراجہ روڈ پر واقعہ نقوی چلڈرن اینڈ جنرل ہسپتال میں دو نامعلوم افراد نے داخل ہو کر 50 سالہ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محسن نقوی کو تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے کوئی تیز دھار آلہ استعمال کیا نہ فائرنگ کی البتہ مقتول کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر زخموں کی نشانات ہیں ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔